سندھ میں تیر نے مخالفین کے پر خچے اڑا دیئے

Published on November 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 983)      No Comments

کراچی(یواین پی )حیدر آباد میں ایم کیوایم 55، پی پی 20اور پی ٹی آئی نے ایک نشست پرPPP-Flag کامیابی حاصل کرلیہے،ٹنڈو الہ یار میں پیپلز پارٹی نے 23،آزاد 2،پی پی شہید بھٹو اور ایم کیوایم نے ایک ایک نشست جیت لی ہے،ٹنڈو محمد خان میں پی پی نے 33اور آزاد امیدواروں نے 5نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ،تھر پارکر میں پی پی نے 26،آزاد 9اور ن لیگ نے 9نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے،ٹھٹھہ میں پی پی 26اور ن لیگ نے 7نشستیں اپنے نام کرلی ہیں،عمر کوٹ میں پی پی نے 45،پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ نے پانچ پانچ جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گیاہے،سجاول میں پی پی 28ن لیگ 3 اور جے یو آئی ایف نے ایک نشست اپنے نام کرلی ہے ۔
وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کے بھائی پیر ابراہیم شاہ بھی بلدیاتی انتخابات میں شکست کھاگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق پیر امین الحسنات شاہ کے بھائی پیر ابراہیم شاہ ن لیگ کے ٹکٹ پر یو سی 6 سے چیئرمین کے امیدوار تھے جو آزاد امیدوار مہر بشیر سے شکست کھا گئے۔جبکہ سردار نذر محمد گوندل کے بھائی بھی شکست سے دوچار ہوئے۔طلب کر لی گئی۔
ایم کیوایم نے اب تک موصول ہونےوالے غیر حتمی نتائج کے مطابق حیدرآباد میں 96 میں سے 55 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد اب متحدہ میئر بنانے کی پوزیشن میں بھی آ گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی مکمل قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
ٹنڈو اللہ یار میں ن لیگ کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے بیٹے چیئرمین کی نشست پر ن لیگ کے ٹکٹ پر میدان میں اترے تھے لیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار جمن نے آٹھ سو ووٹوں سے راحیلہ مگسی کے بیٹے کو شکست دیدی ہے ۔جیتنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمن نے 2208ووٹ حاص کیے جبکہ راحیلہ مگسی کے بیٹے 1407ووٹوں کے ساتھ دوسر ے نمبر پر رہے ۔
دوسرے مرحلے میں 336امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے جن میں سے 247کا تعلق سندھ اور 89کا تعلق پنجاب سے ہے۔پولنگ کے دوران لاہور کے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں کمپلینٹ سیل میں شکا یات کے انبار لگ گئے ،صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مانیٹرنگ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیں جس کو پولنگ کے دوران ہو نے والی بے ضابطگیوں اور لڑائی جھگڑے کی بیس سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔الیکشن کمیشن نے سندھ کے 8 اضلاع کی 76 یونین کونسلز میں آج ہونے والے انتخابات ملتوی کر کے 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题