عوام میں بہبود آبادی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on November 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

وہاڑی( یواین پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے عوام میں بہبود11 آبادی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم آبادی میں اضافہ اور وسائل میں توازن قائم کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو بہتر بنا سکیں یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی ے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اسلم ،میری سٹاپ سماجی تنظیم کے عمران خان ، پلان پاکستان کی ڈاکٹر انعم اور مصباح اشرف، ڈاکٹر خالد جاوید، توقیر اکرام اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں عوام کے ذہنوں میں پائے جانے والے عمومی تاثر کو ختم کیا جائے اور عوام کو آگاہ کیا جائے کہ خاندانی منصوبہ بندی کا مفہوم بچوں کی پیدائش کو روکنا ہر گز نہیں بلکہ خاندان کی تشکیل کے لیے اپنے وسائل کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہے انہوں نے ڈی ڈی او صحت ڈاکٹر خالد جاوید اور ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مراکز کا وقتا فوقتا معائنہ کریں اور اپنی رپورٹ پیش کریں انہوں نے ڈی اوبہبود آبادی کو ہدایت کی کہ وہ میری سٹاپ سماجی تنظیم کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کریں اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog