پی ٹی وی کے سینئر ملازمین موجودہ حالات سے پریشان

Published on November 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

download
ملازمین اپنے حقوق نہ ملنے کی بناء پرعداتوں کے دروازے کھٹکھٹارہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں
کراچی(یو این پی) پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل حسن کے ایم ڈی سے چند وجوہات کی وجہ سے اختلافات ہونے پر کچھ روزقبل پی ٹی وی چھوڑ گئے تھے دس روز بعد دوبارہ جوائن کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق کرنل حسن کی ایم ڈی پی ٹی وی سے ادارے کی جانب سے کچھ معاملات میں بات چیت طے نہیں پا رہی تھی جس کی بناء پر ایم ڈی کے اس سرد رویے کی بناء پر انہوں نے ٹی وی کو کچھ دن کے لیے خیرآباد کہا اور پھر کئی روزبعدپی ٹی وی کو جوائن کر لیا نیز سینئر ملازمین موجودہ حالات سے پریشان ہیں ان کے مطابق آج پی ٹی وی جو کچھ ہے وہ ا ن کی محنت کی وجہ سے ہے اوراقرباء پروری کی انتہاکرتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی نے ان سب کو نظرانداز کیا ہوا ہے بلکہ بے عزت کر کے اپنے اُن ساتھیوں کو نوازا ہوا ہے جو ان کی بیگم کے پنک پروڈکشن ہاؤس کو چلا سکیں اور انہی کی وجہ سے بہت سارے سینٹرز کے ورکرز کا حق بھی مار رہے ہیں پی ٹی وی اکیڈمی کوڈ مپ یارڈ بنادیا گیا ہے ایم ڈی پی ٹی وی جس سے ناراض ہوتے ہیں اس کو وہاں بھیج دیا جاتا ہے نیز ورکرزکی پریشانیوں کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ میڈیکل کی مد میں کچھ نہیں مل رہاحالانکہ کے الیکٹرک نے پانچ ارب کے بقایا جات ادا بھی کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود ۵۱ ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو ایک روپے کابھی بونس دینا گوارہ نہیں کیا ملازمین کے مطابق اس سے اچھا دور تو مارشل لاء کا دور تھا جب ۵، ۵ بونس دیئے جاتے تھے۔ ملازمین کی بے چینی کا ایک ثبوت ایک یہ بھی ہے کہ وہ اپنے حقوق نہ ملنے کی بناء پرعداتوں کے دروازے کھٹکھٹارہے ہیں لیکن وہ بھی بے سود ہیں ان کے کہنے کے مطابعدالتوں میں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes