ملک کی بہتری کیلئے نا انصافیاں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں،فضل الرحمن

Published on November 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

333
شکارپور(یو این پی)  جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ ملک کی بہتری اور سلامتی کے لئے ناانصافیاں برداشت کرنی پڑرہی ہیں،بین الاقوامی قوتیں دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہارہی ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں،شکارپورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی کارکنان کاغائب ہونا بڑا مسئلہ ہے،جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان سمیت کئی سیاسی کارکنان کافی عرصے سے غائب ہیں،مولانا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی بہتری اور سلامتی کے لیے کئی ناانصافیاں برداشت کرنی پڑرہی ہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں مل کر اسلامی دنیا پر بم اور مسلمانوں کا خون بہارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog