شہباز شریف کی ’’ریحام خان‘‘ سے لندن میں اہم ملاقات

Published on November 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 828)      No Comments

555
لندن (یو این پی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ریحام خان کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں مستقبل کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد یکم دسمبر کو پاکستان واپس آنے کیلئے سامان باندھ چکی ہیں۔ میاں شہباز شریف سے ملاقات سے قبل ریحام خان کا ابھی وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ریحام خان کی خدمات حاصل کرنے کیلئے فوری طور پر انہیں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نئے ٹی وی چینل میں بھاری معاوضے پر نوکری بھی لے کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کی میاں شہباز شریف سے اس ملاقات کو بہت خفیہ رکھا گیا لیکن اس کے اثرات اس وقت ظاہر ہونا شروع ہوئے جب ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پر کچھ سیاسی نوعیت کے پیغامات چھوڑے۔ اس خفیہ ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ ریحام خان ابتدائی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر کیچڑ اچھالیں گی اور میاں شہباز شریف اس کے بدلے میں ریحام خان کے تمام مالی اور سیاسی معاملات کی بھرپور نگرانی کریں گے۔ میاں شہباز شریف سے اس خفیہ ملاقات کے بعد ریحام خان کے تیور کافی بدلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لندن کسی خاص شیڈول کے حوالے سے نہیں تھا اور نہ ہی ان کی وہاں پر کوئی اہم ملاقاتیں طے تھیں مگر چونکہ دوسری طرف ریحام خان کو اپنی وطن واپسی کے حوالے سے حتمی تاریخ کا تعین کرنا تھا اور اس حوالے سے وہ اپنے وطن واپسی کے شیڈول میں متعدد بار تبدیلی بھی کر چکی تھیں، اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس خفیہ ملاقات کیلئے ہنگامی طور پر لندن مشن پر گئے۔ دوسری طرف اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن میں ریحام سے ایسی کوئی ملاقات نہیں کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy