جرائم کی بڑھتی ہوئی شرعکو کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی کی حدود پر ایک نیا پولیس سٹیشن بنایا جائے گا۔ ڈی پی او گجرات

Published on December 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

Hand-300x224
گجرات(محمد آصف)کھاریاں شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرعکو کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی کی حدود پر ایک نیا پولیس سٹیشن بنایا جائے گا۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے گزشتہ روز سٹیزن پولیس لائزان کمیٹی کے ممبران عادل خان، ملک امجد علی، راجہ جمیل احمد اور سیکرٹری نشرو اشاعت لیاقت علی قادری سے کھاریاں شہر میں جرائم میں بڑھتی ہوئی شرع کو روکنے کیلئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں میونسپل کمیٹی کی حدود میں تقریباً پانچ سو مقدمات درج ہوئے ہیں۔ جبکہ تھانہ کھاریاں کینٹ میں تقریباً سو مقدمات درج ہوئے ہیں۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میونسپل کمیٹی کھاریاں اور کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کی حدود پر مشتمل ایک نیا پولیس سٹیشن بنایا جائے گا۔ جس کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ کھاریاں کینٹ پولیس سٹیشن کو پولیس چوکی کا درجہ دے کر تھانہ سٹی کھاریاں سے منسلک کیا جائے گا ۔ جس سے شہری حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم کا کنٹرول کرنے میں آسانی ہو گی۔ کھاریاں سٹی پولیس سٹیشن، تھانہ صدر کھاریاں کے سیکنڈ فلور پر بنایا جائے گا۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ تھانہ سٹی ڈنگہ کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے۔ سٹی تھانہ ڈنگہ موجود ہ بلڈنگ میں ہی کام کرے گا۔ جبکہ تھانہ صدر ڈنگہ کیلئے گجرات روڈ پر جگہ حاصل کر لی گئی ہے جس پر جلد ہی تھانہ صدر ڈنگہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔

حا فظ حضر ت محمد قمر الد ین سیا لو ی ؒ کی یا د میں گز شتہ روز شیخ السلا م کا نفرنس
لحا ج حا فظ حضر ت محمد قمر الد ین سیا لو ی ؒ کی یا د میں گز شتہ روز شیخ السلا م کا نفرنس مرکزی مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ میں منعقد ہو ئی ، کا نفر نس کی صدارات اور خصو صی بیا ن الحا ج حا فظ محمد حمید الد ین سیا لو ی (سجا د ہ نشین در با ر عا لیہ سیا ل شر یف)نے کیا ، کا نفر نس میں ملک بھر سے ممتاز علما ء کر ام ومشا ئح عظا ئم نے شر کت کی ، اس موقع پر خو ا جہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جو اللہ کے والی ہے ان کی ہر و قت اللہ کے بند و ں پر نظر ر ہتی ہے جب اللہ اور اس کے رسو ل ؐ کا ان و لیو ں پر خا ص نگا ہ ہو تو پھر جب آ پ کسی و لی کا مل کی در گا ہ پر جا ئیں تو پھر اس عہد کیسا تھ کہ ان ولیو ں ،پیر و ں نے کس طر ح اللہ اور اس کے رسو ل ؐکے بتا ئے ہو ئے احکا ما ت پر عمل پیر ا ہو ئے ہیں جن کی وجہ سے آ ج ان اولیا ء کے آ ستا نو ں پر د ن رات اللہ کے بند ے فا تحہ خو ا نی کیلئے آ تے ہیں اگر آ پ در گا ہ سیا ل شر یف پر جا تے ہیں تو ایسی ہستا یو ں کی طرف د یکھیں کہ انہو ں نے کس طر ح اللہ کیسا تھ لو لگا ئی،کا نفر نس کو منعقد کر وانے پر خو اجہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے انتظا میہ کو مبا ر کبا د پیش کی ، کا نفر نس میں حضر ت علا مہ شمس الد ین سیا لو ی (خطیب اعظم در با رسیا ل شر یف )،قا ر ی شا ہد محمو د ، علا مہ عبدالر شید اویسی ، حضر حیا ت کچھی سمیت دیگر علما ء کر ام نے خطا ب کیا ، اس مو قع پر سید اعجا ز حسین شا ہ ، حا جی محمد آ صف ڈار آ ف با ؤ بیکر ز ،حا جی افضل کپو ر سیا لو ی ، با با محمد ر مضا ن ، محمد احسا ن سیا لو ی ، الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ ، محمد احسا ن سیا لو ی ، شیخ محمد نعیم سیا لو ی ، محمد مد ثر سیا لو ی ، علی ر ضا طا رق ، کا مر ان محمو دصرا ف ، سید آصف ر ضا ، محمد عا ر ف چشتی ، غلام حسین سیا لو ر ی ، قا ر ی محمد اشر ف سیا لو ی سمیت دیگر بز م چشتیہ سیا لو ی کے غلا ما ن پیر سیا ل اور شہر کی تما م دینی و سما جی شخصیا ت نے کا نفر نس میں خصو صی شر کت کی ، کا نفر نس کے اختتا م پر الحا ج خو ا جہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے ملک و قو م کے استحکا م کیلئے خصو صی دعا کی ،

میونسپل کمیٹی کھاریاں ، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کی حدود میں صفائی اور ناجائز تجاوزات پر خصوصی توجہ
میونسپل کمیٹی کھاریاں ، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کی حدود میں صفائی اور ناجائز تجاوزات پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ شہری آبادی صاف ستھری نظر آئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے اپنی تعیناتی کے پہلے روز ٹی ایم اے کھاریاں کے تمام افسران سے ملاقات کی اور کہا کہ میری پہلی ترجیع کھاریاں ، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ شہر کی خوبصورتی ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور ناجائز تجاوزات کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔ اور تحصیل کھاریاں کے شہریوں کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین اپنی ڈیوٹی پر توجہ دیں۔ لالہ موسیٰ ٹراما سنٹر ، ٹی ایچ کیو کھاریاں ، سول ہسپتال ڈنگہ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے ہسپتالوں کا وزٹ کیا جائے گا۔ اس موقع پر کھاریاں کی سماجی تنظیم فرینڈز آف کھاریاں کے چیئر مین اختر علی چوہدری، چیف آرگنائزر میاں محمد صفدر سیکرٹری نشر واشاعت نئیر صدیقی، ممبران ملک امجد علی ، شیخ خالد محمودنے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر کو کھاریاں تحصیل کا بطور اے سی کھاریاں چارج سنبھالنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes