بلدیاتی الیکشن بڑا اَپ سیٹ، ن لیگ کے سابق وفاقی وزیرظفر شاہ ہار گئے، شکست کے ذمہ دار نواز شریف ہیں :سابق سینیٹر

Published on December 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

33
اسلام آباد(یواین پی )اسلام آباد میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑا اَپ سیٹ ہوا ہے ،مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما،سابق وفاقی وزیر اور قانون دان سید ظفر علی شاہ الیکشن ہار گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تاریخ میں پہلی بار ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ رہے ہیں لیکن سب سے بڑا برج جو الٹا ہے وہ ہے ن لیگ کےمرکزی راہنما سید ظفر علی شاہ کا جنہیں آزاد امیدوار نے شکست دے دی ہے۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نعیم علی گجر نے824،تحریک انصاف کے امیدوار عامر شیخ نے415 جبکہ ن لیگ کے ظفر علی شاہ نے304ووٹ حاصل کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ظفر علی شاہ اسلام آباد میں ن لیگ کی طرف سے میئر کے متوقع امیدوار تھے۔علاوہ ازیں ظفر علی شاہ نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کی وجہ پارٹی کی غلط پالیسیاں ہیں۔انہوں نے کہا شکست کی ذمہ دار مقامی قیادت اور نواز شریف ہیں۔میاں صاحب کو ہار پہنانے والے ذمہ دار ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题