وزیر اعظم نے دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے نظر ثانی شدہ امدادی پیکج کی منظوری دیدی

Published on December 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,322)      No Comments

indexاسلام آباد(یواین پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دوران سروس وفات پانے والے وفاقی ملازمین کے لواحقین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، پیکج 9فروری 2015سے نافذ العمل ہو گا۔ دوران ملازمت وفات پانے والے گریڈ ایک سے چار کے ملازمین کے لواحقین کے لیے چھ لاکھ روپے ، گریڈ پانچ سے 10کے لیے 9 لاکھ روپے گریڈ 11سے 15کے لیے 12لاکھ روپے گریڈ 16اور 17کے ملازمین کے لواحقین کے لیے 15لاکھ گریڈ 18اور 19کے ملازمین کے لواحقین کو 24لاکھ اور گریڈ 20اور اس سے زائد گریڈ کے ملازمین کے لواحقین کو 30لاکھ روپے ملیں گے، وزیر اعظم نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے امدادی رقوم میں 300فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم دوران ملازمت شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کے لواحقین کو 30لاکھ گریڈ 17کے ملازمین کے لواحقین کو 50لاکھ گریڈ 18اور 19کے ملازمین کے لواحقین کو 90لاکھ اور گریڈ 20اور اوپر کے ملازمین کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے ملیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم ، پینشن اور بچوں کی شادی کے اخراجات بھی حکومت نے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes