لاہور،صوبہ بھر کے مراکز صحت میں 4 ہزار خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

Published on December 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,036)      No Comments

images
لاہور(یواین پی)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مراکز صحت میں 4 ہزار خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ہسپتالوں میں اسوقت ڈاکٹروں کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر پر کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان، محکمہ صحت حکام سے رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ میں 3 اضلاع کے ای ڈی او ہیلتھ‘ 36 بڑے ہسپتالوں کے ایم ایس‘ گریڈ 17 کے میڈیکل افسران کی 3835 آسامیاں خالی ہیں جس سے بنیادی ہیلتھ سنٹروں اور رورل ہیلتھ سنٹر ویران پڑے ہیں اور ان سنٹروں میں کوئی ڈاکٹر نوکری کرنے جانے کیلئے تیار نہیں ہے۔ رحیم یارخان شہر سمیت صوبہ بھر کے 17 ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹیچنگ ڈاکٹرز کی 868 ‘ نرسز کی 1831 آسامیاں‘ ڈی او ہیلتھ کی 9 آسامیاں اور پیرا میڈکس سٹاف کی 4712 آسامیاں خالی پڑی ہیں‘ ڈاکٹرز کی منظور شدہ آسامیاں کم ہونے اور آبادی کا دباؤ زیادہ ہونے سے ایک ایک ڈاکٹرز دو دو اور کئی جگہ پر 3-3 ڈاکٹروں کی جگہ کام کرتے ہیں ۔صوبہ کے اکثر ہسپتالوں میں اینتھیزیا کا ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔ سینئر میڈیکل آفیسر‘ سینئر رجسٹرار‘ اسسٹنٹ پروفیسر‘ ایسوسی ایٹ پروفیسر‘ اے پی ایم او کی خالی آسامیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے محکمہ صحت اورہسپتالوں کے سربراہان نے رپورٹس تیارکرناشروع کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes