ملتان : آزاد امیدوار ٹاس کے ذریعے جنرل کونسلر منتخب

Published on December 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

11
ملتان(یو این پی)ملتان میں یونین کونسل نمبر 19 کے وارڈ نمبر 2 کے جنرل کونسلر کا فیصلہ ٹاس پرکیا گیا قسمت کی دیوی آزاد امیدوار پر مہربانی ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق ملتان کی یونین کونسل 19 کے وارڈ نمبر 2 میں ازاد امیدوار ملک اقبال اعوان اور پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر کے امیدوار میں کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں امیدواروں نے 413، 413 ووٹ حاصل کیے جب فیصلہ نہ ہوا تو ریٹرننگ افیسر محمد حسین بندش کی موجودگی میں ٹاس پر فیصلہ کیا گیا۔قسمت کی دیوی پی ٹی آئی کے امیدوار کی بجائےآزاد امیدوار ملک اقبال اعوان پر مہربان ہوئی اور وہ ٹاس جیت کر کامیاب قرار پائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme