وزارت مذہبی اْمور تمام حج گروپ آرگنائزر کو مساوی حج کوٹہ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Published on December 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 716)      No Comments

llll
پشاور (یواین پی) وزارت مذہبی اْمور کے ساتھ 2012ء سے اِنرولڈ نئی حج کمپنیوں کے مالکان اور نمائندگان کا ایک خصوصی ہنگامی اجلاس گزشتہ روز پیرھاؤس حیات آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ا س سلسلے میں تنظیم کے ارکان کو جائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی اْمور کے ساتھ گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کے بارے آگاہ کیا گیا۔ جلاس میں حج 2016 ء کی مجوزہ پالیسی ، اس کی ممکنہ خدوخال اور اس حوالے سے نئی کمپنیوں کی خدشات اور تحفظات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا بھر پور اِظہار کیا۔ اس موقع پرشرکاء کی جانب سے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیاکہ وزارت مذہبی اْمور کے چند افسران اقرباء پروری اور منظورِ نظر افراد کو نوازنے کی چکر میں ہیں۔ اگر ایسا کیا گیا تو یہ نہ صرف نئی کمپنیوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوگی بلکہ یہ نئی کمپنیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ اور اس فعل کی ہر سطح پر بھر پور مخالفت اور مزاحمت کی جائیگی۔ اجلاس میں ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جن کو نئی کمپنیوں کے مفادات کی تحفظ اورانکی جائز حقوق دلانے کے لئے کسی بھی مناسب اقدام کا مکمل اور قلعی اختیار سونپ دیا گیا۔ ایکشن کمیٹی میں بسم اللہ جان ، مولانا اشرف علی خان ، ابو سعید ، شاہ جہان خلیل، احمد خان ، حاجی اعجاز خان ، محمد سہیل ، حاجی سکت شاہ، حاجی محمد عارف، حاجی گل دراز خان ، حاجی نعیم اللہ، اکرام اللہ خان ، لائق زادہ اور دیگر ارکان شامل ہیں۔ ایکشن کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے دبارہ ہو رہا ہے۔ جس میں کمیٹی آئندہ کے لائحہ کو حتمی شکل دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes