عبدالحکیم سے یواین پی کے رپورٹرچوہدری فیصل جاوید کی خبریں

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 724)      No Comments

faisal pic
عبدالحکیم میں شدید دھند کا سلسلہ جاری،پولٹری گاڑی اورکارسواروں کو لوٹ لیا گیا،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم میں گزشتہ چار پانچ دنوں سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے پہلی واردات میں دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ شب تقریبا 11 بجے نامعلوم موٹر سوارتین ڈاکوؤں نے کچا کھوہ روڈ پر نوالف پل کے نزدیک عبدالحکیم سے ملتان ایئرپورٹ جانے والے کارسوار مسافروں منظور حسین،عبدالشکور،گل زرین اورمحمد جمیل کو اسلحہ کے زور پر روک کر 14ہزارروپے نقدی،350سعودی ریال اور دو موبائل مالیتی 20ہزارروپے لوٹ لئے بعدازاں پٹرولنگ پولیس کو اطلاع پر تھانہ تلمبہ نے وقوعہ کی درخواست وصول کرکے ضروری کاروائی مکمل کی تاہم ملزمان کا کوئی پتہ نہ چل سکا ہے،دوسری واردات بھی گزشتہ شب تین بجے ملتان روڈ بائی پاس کے نزدیک ہوئی جس میں نامعلوم تین موٹر سوار ڈاکوؤں نیمحمد اصغر کی مرغیاں لانے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا گاڑی کے ڈرائیورخضرحیات اور سیلزمین غلام عباس کے مطابق ڈاکو تین لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے انہوں نے 15پر کال کی تو پولیس عبدالحکیم نے دھند کی وجہ سے موقع پر پہنچنے سے معذوری ظاہر کردی۔

صفائی نصف ایمان ہے اس پرعمل پیرا ہو کر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،عبدالحکیم کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوپروگرام کی مہمان خصوصی سول ہسپتال عبدالحکیم کی ڈاکٹر ساجدہ ریاض تھیں، سیمینار کا انعقاد مسزعائشہ شہزادی نے کیا جبکہ تمام انتظامات مس فہمیدہ اسلم نے کئے،سیمینار کے آغاز میں تھرڈ ایئر کی طالبات عائشہ ،ام حبیبہ ،سمیرااورکلاس فورتھ ایئر کی طالبہ کوثر نے ڈینگی مہم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈینگی انسداد بارے اقدامات بارے آگاہ کیا،بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر ساجدہ ریاض نے دوران خطاب کہا کہ ڈینگی ایک مہلک اور جان لیوا مرض ہے جسکا جرثومہ انسان کو منٹوں میں موت کی طرف دھکیل دیتا ہے لہٰذا ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں،پروفیسر مسز کنیز فاطمہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس سنت رسول ؐپر عمل پیرا ہو کر بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھی صفائی ضروری ہے۔

عبدالحکیم کے وارڈ نمبر 8کا انتخاب 17دسمبر کو ہوگا،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم میں 19نومبر کے بلدیاتی انتخابات کے روز وارڈ نمبر 8میں امیدوارحاجی شوکت آڑھتی کا انتخابی نشان تربوز کی جگہ ترازو پرنٹ ہوجانے کی وجہ سے صرف اس وارڈ کا انتخاب روک دیا گیا تھا جس پر اب پولنگ کا عمل مورخہ17دسمبر 2015کو ہوگاذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امیدواروں کی پہلے سے دی گئی درخواستوں پر سابقہ نشانات ہی الاٹ کئے گئے ہیں یادرہے کہ وارڈ ہٰذا اوپن ہے جس میں مسلم لیگ ن کے پانچ امیدوار آمنے سامنے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے کسی بھی امیدوار کو شیر کا نشان الاٹ نہ کیا ہے۔

تاجروں نے دکانوں کے آگے کرایہ کے عوض ریڑھیاں لگو دیں،تجاوزات کے سبب دن بھر ٹریفک بلاک رہنے لگی،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے ملتان و کچا کھوہ روڈپر اور غوثیہ چوک ،ٹی چوک ، دربار گیٹ اور شہر میں جابجا تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے سکول و آفس اوقات کے دوران لوگوں کو روزانہ گھنٹوں اس اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے معلوم ہوا ہے کہ شہر کے مذکورہ مقامات پر تاجروں نیہزاروں روپے کرایہ کے عوض دکانوں کے آگے مستقل ریڑھیاں و اڈے قائم کروا رکھے ہیں متعدددکانداروں کے مابین ان ناجائز رکاوٹوں کے سبب لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں اور یہی غیرقانونی اڈے ٹریفک کے بہاؤ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ملک ندیم،طاہر باؤ،راجہ انوارلحق،زبیراحمد ظہیر،جان محمد شہزاد ودیگر نے ڈی سی او خانیوال سے متذکرہ تجاوزات کے خلاف فوری موئثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog