تیل کی قیمتیں آٹھ سالوں میں کم ترین سطح پر،20 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان

Published on December 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 802)      No Comments

111
نیویارک (یوا ین پی) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے تیل کی مانگ میں کمی کے اندازے کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور تیل کی قیمت عالمی منڈی میں 39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔بعض ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے اور شاید یہ 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے۔سنہ 2013 میں تیل کی اپنی ریکارڈ سطح پر تھیں جب ایک بیرل کی 130 ڈالر کے قریب تھی۔گذشتہ روز تیل کی قیمت 39 ڈالر فی بیرل تھی جو دسمبر 2008 کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق رواں سہہ ماہی میں تیل کی روزانہ مانگ 1.3 ملین بیرل سے بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ برس کی اسی سہہ ماہی میں تیل کی روزانہ مانگ 2.2 ملین بیرل تھی۔ماہرین کے مطابق اگر ایران اقتصادی پابندیوں کے اٹھائے جانے پر اپنی مجموعی پیداوار میں پانچ ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کرتا ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes