حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کی قیادت میں عوام دوست پالیسیاں مرتب کررہی ہے ڈی سی او جھنگ

Published on December 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

vvv
جھنگ(یواین پی)حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کی مظفرانہ قیادت میں عوام دوست پالیسیاں مرتب کررہی ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب خدمت کارڈ سکیم کے تحت ضلع کے 30ہزار 606معذور افراد کو خدمات کارڈ کا اجراء کیا جائیگا۔ جس کے تحت ہرماہ انہیں 12سوروپے کی گرانٹ ملے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن نادر چٹھہ نے ضلع میں پنجاب خدمت کارڈ سکیم عمل درآمد کے ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنرز عمران عصمت پنوں،احسن رضا،شاہد جوئیہ،عامر کنگ،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،منیجر انڈسٹریل ہوم فاروق بٹ،ڈی ڈی اوز سوشل ویلفیئر سہیل آرتھر،فضل عباس،مہر غلام فرید، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہرکے علاوہ دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اجلاس کو بتایا کہ اس سکیم کے معذور افراد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم مراکز میں میڈیکل ٹیسٹ ہوگا جہاں سے ان کیلئے معذوری سرٹیفکیٹ جاری ہوگا اور اس کے بعد انہیں موبائل سمیں جاری کی جائینگی جس کے تحت وہ موبائل کمپنیوں کے فرنچائز آفسز اور پنجاب بنک سے رقم وصول کر سکیں گے۔رقم کی ترسیل معذور مستحق افراد کو سہ ماہی بنیاد پر کی جائیگی اور ہر تین ماہ بعد انہیں 26سو روپے کی رقم دی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme