خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published on December 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 730)      No Comments

333
پشاور(یو این پی) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یواین پی کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ فاٹا میں 7 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم میں 2600 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ڈی سی او پشاور نے انسداد پولیو مہم کے موقع پر شہر میں 4 روز کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی سی او پشاور کے مطابق 17 سے 20 دسمبر تک شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابند عائد رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题