میرپور کو مثالی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید

Published on December 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

index
ڈی جی ادارہ ترقیات میرپور چوہدری جاوید اقبال کی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے ملاقات
میرپور(یواین پی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری جاوید اقبال کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات ،شہر میں تعمیر و ترقی کیلئے بروقت اقدامات کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری جاوید اقبال نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی اور انہیں ادارے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ میرپور کو مثالی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور پرانے سیکٹرز میں الاٹیوں کو درکار /درپیش ضروریاکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ادارہ ترقیات اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے ۔عوام کو خوار کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے چوہدری جاوید اقبال نے اس موقع پر شہر میں شروع کروائے گئے ترقیاتی منصوبوں ،بیوٹیفکیشن آف میرپور سٹی ،صفائی ،پیچ ورک سمیت دیگر کاموں کے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود بہتری کیلئے گامزن ہیں آپ کے ویژن کے مطابق اقدامات کررہے ہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ڈائریکٹر جنرل کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مثبت اقدامات ضروری ہیں ہم نے اپنے ساڑھے چارسالہ دور حکومت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں عوام کو سہولیات دی ہیں۔مخالفین نے سازشیں کیں مگر ہم نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں عوام تک تعلیمی ،ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو سپبڈی اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme