توانائی کے نئے منصوبے متعارف کرانے پر اوپن یونیورسٹی سکالر طلبہ کی سرپرستی کرے گی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on December 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

aaaاسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے مختصر اور طویل دورانیہ پر مشتمل متبادل منصوبے شروع کرانے کے لئے پالیسی سازوں کو اکیڈمک سپورٹ فراہم کرے گی”ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے توانائی کے متبادل ذرائع کے زیر عنوان منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار کا اہتمام شعبہ فزکس نے کیا تھا ۔ توانائی کے معروف ماہر ٗ ڈاکٹر شعیب احمد مہمان مقرر تھے۔ سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے طلبہ کو تخلیقی اور جدید خیالات کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور یونیورسٹی توانائی کے نئے منصوبے متعارف کرانے والے سکالر طلبہ کی سرپرستی کرے گی۔ ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ توانائی شعبے میں نئے کارآمد منصوبوں کو آئندہ سال کے وسط میں منعقد ہونے والی نئے تخلیقات کی نمائش میں رکھا جائے گا اور بہترین منصوبوں کو خصوصی انعامات دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو محض اداروں کی چاردیواری تک محدود نہیں رہنا چاہئیے بلکہ آؤٹ آف بکس جاکر معاشرتی مسائل پر قابو پانے کے لئے بھی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ٗ اس لئے اوپن یونیورسٹی کردار سازی اور معاشرتی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
ڈاکٹر شعیب نے توانائی بحران کے مختلف پہلوؤں اور ان کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی اور بطور خاص شمسی ٗ ہوا سے بجلی پیدار کرنے اور کوئلے کے قابل تجدید اور متبادل ذرائع کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔ بدقسمتی سے ابھی تک انہیں بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔شعبہ فزکس کے چئیرمین ٗ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے توانائی کی قلت جیسے اہم مسائل پر ریسرچ کی بنیاد پر یونیورسٹی کے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题