کرپٹ وزراء کو فارغ کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اہم کارنامہ ہے راؤ شعیب احمد

Published on November 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments
\"pti\"
ہارون آباد(یواین پی) خیبر پختونخواہ حکومت میں شامل قومی وطن پارٹی کے 3وزراء کو کرپشن الزامات پر بر طرف کرنے کی پالیسی کو ملک میں شفافیت و ایمانداری کی فضاء قائم کرنے کی بروقت کوشش ہے کہ سینئر صوبائی وزیر سکندرشیر پاؤ کو اپنے کرپٹ وزراء کی حمایت میں مستعفی ہونے کی بجائے اعلی اور ارفع اخلاقیات کا ثبوت دینا دینا چاہیے تھاان خیالات کا اظہار سیکرٹری پبلسٹی اینڈ میڈیا پنجاب پاکستان تحریک انصافء راؤ شعیب احمد نے کیا۔راولپنڈی سانحہ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقع کی شفاف تحقیقات کی جائے کیونکہ اس طرح کے واقعے سنگین نوعیت اختیار کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اصل حقائق چھپائے جارہے ہیں کیونکہ عالمی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے ۔عدالتی کمیشن ہائی کورٹ کے ججز پر شتمل ہو گا تو شفاف تحقیقات ہو سکے گی اور تمام حقائق عوام کے سامنے آئیں گے جوکہ وقت کی ضرورت ہے اس واقع میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی جرات نہ کر سکے سانحہ راولپنڈی انتہائی افسوسناک اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy