پاک بھارت وزرائے اعظم کی چھٹی ملاقات

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

news-1451056808-6069_largeلاہور ۔۔۔ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان آج چھٹی ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیا ،بھارتی وزیر اعظم کا نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر براہ راست لاہور آکر وزیر اعظم کے گھر جاتی عمرہ جانا بھی بہت اہمیت کاحامل ہے جس سے بظاہر لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے جمی برف اب پگھلنا شروع ہو گئی ہے ۔

دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقاتوں کی کہانی نئی دہلی سے شروع ہو کر اب تک لاہور پہنچ گئی ہے ۔پاک بھارت وزرائے اعظم کی پہلی ملاقات نئی دہلی میں اس وقت ہوئی جب کے نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے تھے ۔دونوں رہنماﺅں کی دوسری ملاقات کا انکشاف بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب میں کیا جس میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات خفیہ طور پر نیپال میں ہوئی البتہ اس ملاقات کے حوالے سے دونوں جانب سے سرکاری سطح پر تریدد کی گئی۔دونوں ملکوں کی اپوزیشن جماعتوں نے اس خفیہ ملاقات پر کڑی تنقید بھی کی تھی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خا ن کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے اعظم کی خفیہ ملاقات بزدلانہ اقدام ہے ۔

پاک بھارت وزرائے اعظم کی تیسری ملاقات روس کے شہر اوفا میں ہوئی تھی جہاں دنوں ملکوں کے رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کی تقریب میں شرکت کے موقع پر موجود تھے ۔اس ملاقات میں نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے وعدہ کیا تھاکہ وہ 2016پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ایک گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات کے آخر میں مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک میں پانچ نقاتی ایجنڈہ طے پایا ۔

دونوں رہنماﺅں کا چوتھی مرتبہ آ منا سامنا نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے دور سے ہی ہاتھ ہلاایک دوسرے رد عمل دیا ۔پانچویں ملاقات پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں ہوئی جہاں نریندر مودی خود چل کر وزیر اعظم نوازشریف کے پاس آئے اور دو منٹ کی ملاقات کی تھی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题