مودی نے ایک ہی دن میں تین ملکوں کو ”ہلا“کر رکھ دیا

Published on December 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

11
لاہور (یو این پی ) ایک ہی دن میں دو ملکوں کا دورہ کرکے کر بھارت واپس لوٹنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قدم اتنے بھاری نکلے کہ ایک ہی دن میں کابل ،پاکستان اور بھارت میں شدید ز لزلہ آگیا ۔بھارتی وزیر اعظم کی کابل سے لاہور آمد اور یہاں سے نئی دہلی واپس جانے کے بعد  تینوں ملکوں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ نریندر مودی کابل میں صبح کا ناشتہ کر کے شام کو لاہورپہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے گھر میں ان سے ملاقات کی اور پھر رات کو واپس نئی دہلی لوٹے۔بھارتی وزیراعظم کی واپسی کے چند گھنٹوں بعد کابل ،لاہور اور نئی دہلی میں شدید زلزلہ آگیا جو کہ ایک عجیب اتفاق سے کم نہیں ہے ۔واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ ”کیا مودی منحوس تو نہیں“کیونکہ وہ جہاں جاتے ہیں وہاں کوئی نہ کوئی ”آفت“ضرور آتی ہے ۔ایک بھارتی  ٹی وی نے چند ہفتے قبل یہ  رپورٹ بھی دی تھی کہ  نریندر مودی جہاں بھی جاتے ہیں ’’پنوتی ‘‘یعنی منحوس کہلاتے ہیں۔مودی آسٹریلیا گئے تو وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے کان سے پکڑ کر نکال باہر کیا۔ کینیڈا میں اسٹیفن ہارپر 10 سال سے وزیراعظم تھے،مودی کا وہاں پہنچنا تھا کہ ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ مودی نیپال پہنچے تو وہاں وزیراعظم سوشیل کوئرالہ کو فارغ کر دیا گیا۔ چین پہنچے تو وہاں کی معیشت زوال کا شکار ہونے لگی۔جرمن کمپنی واکس ویگن دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی۔ مودی جرمنی پہنچے تو یہی کمپنی سب سے بڑی دھوکے باز کمپنی قرار پائی۔ دبئی گئے تو وہاں کے بادشاہ کا بیٹا فوت ہو گیا۔ آخر مودی بہار پہنچے،40 بار انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور الیکشن میں بی جے پی کی 40 ہی نشستیں کم ہو گئیں۔ مودی نے یورپ میں قدم رکھا تو کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ پیرس کے 7مقامات کو ایک ساتھ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے مگر مودی کی نحوست نے یورپ کو بھی نہ بخشا اور ان کے لندن میں قدم رنجہ فرمانے کے چند گھنٹوں بعد ہی فرانس میں قیامت ٹوٹ پڑی جہاں دہشتگردوں نے پیرس کے 7مقامات کو خودکش حملوں بم دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا ان حملوں میں 178افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اب پاکستان، افغانستان اور دہلی میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ مودی واقعی منحوس ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes