نوجوان لڑکی کا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کا دعویٰ

Published on December 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

news-1451134145-5656_largeیروشلم … صباءرشید نامی لڑکی نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل پہنچ گئی ہے ۔ صبا ءرشید نامی لڑکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک جاری کر دہ پیغام میں پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر شائع کی ہے اور ساتھ میں تنقیدی جملے بھی لکھے جس میں انہوں نے کہاہے کہ میرے پاکستانی پاسپورٹ پر یہ بات واضح طور پر درج ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کیلئے کار آمد ہے ،تاہم اب پاکستان کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ اسرائیل ریاست ہے اور ریاست رہی گی  ۔صباءرشید نے اپنی پوسٹ میں جو تصویر شائع کی ہے اس کے عقب میں دیکھا جاسکتاہے کہ ’ویلکم ٹو اسرائیل ‘لکھا ہواہے ۔
پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل جانے کیلئے کار آمد نہیں ہے اور ممکنہ طور مذکورہ لڑکی دوہری شہریت رکھتی ہے اور اس بات کا امکان بھی موجود ہے صباءامریکی پاسپورٹ پر ہی اسرائیل گئی ہے اور وہاں پہنچ کر پاکستانی پاسپورت کی تصویر کھینچ کر شائع کر دی ۔بیرون ملک پہنچنے پر اکثر لوگ بارڈر کنٹرول پرعمومی طورپاسپورٹ رکھ کر تصاویر کھنچواتے ہیں اور یہ بھی ممکنہ طور پر اسی قسم کی شرارت ہو سکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题