نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرے سے جرم اور نفرت کو دورکر سکتے ہیں ڈی سی او وہاڑی ناصرجمال

Published on December 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرے سے جرم اور نفرت کو دورکر سکتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا بھی موجود تھے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی آمد اس پوری کائنات کے لیے رحمت کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیں تو معاشرتی برائیوں سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں انہوں نے قیدیوں سے کہا ہ وہ عہد کریں کہ وہ نبی محمدﷺ کی تعلیمات کو اپنے لیے مشعل راہ بنا کر ایک اچھے مسلمان کے طور پر اپنی زندگی گزاریں گے اس موقع پر حوالاتیوں میں نعت خوانی اور سیرت النبیﷺ پر تقریری مقابلے بھی ہوئے تقریب کے اختتام نعت اور تقریری مقابلوں میں جیتنے والے حوالاتیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ جیل کے تمام قیدیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy