یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر ٹریننگ کیمپ میں شامل

Published on December 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

555
لاہور(یواین پی) لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی بی نے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر قانونی اور طبی مشاورت مکمل کر لی۔ چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریاں جاری ہیں، محمد حفیظ، اظہر علی اور محمد عامر کیمپ میں ٹریننگ کے لیے تو پہنچے لیکن محمد حفیظ فٹنس مسائل میں گھر گئے۔ قومی کرکٹرز ایک دن آرام کے بعد پھر قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ کیمپ محمد حفیظ فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں، ان کی پنڈلی میں تکلیف ہے، جس پر ڈاکٹر نے انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھی واضح کیا ہے محمد حفیظ کی پنڈلی میں تکلیف ضرور ہے لیکن وہ ٹریننگ کیمپ میں رہیں گے۔ – See more at:

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题