سعودی عرب 100 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ

Published on December 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 720)      No Comments

222
جدہ/لاہور(یو این پی)سعودی عرب نے 100 سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے جدہ سے لاہور آنے والی ایئر عربیہ کی پرواز کے ذریعے واپس بھیج دیا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس آنے والے 120 پاکستانیوں کا امیگریشن کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انہیں واپس جدہ بھیجا جائے اس موقع پر ابتدا میں امیگریشن حکام اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام ان افراد کو واپس بھیجنا چاہتے تھے کیوں کہ ان کی دستاویزات مکمل نہیں تھیں دوسری جانب ایف آئی اے ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی بعد ازاں ان افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی تا ہم قانون کے مطابق ایف آئی اے ان افراد کو گرفتار کرسکتی ہے ابھی تک اس حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہو سکیں کہ ان افراد کو سعودی عرب سے کیوں ڈی پورٹ کیا گیا یاد رہے کہ رواں ماہ 10 دسمبر کو پاکستانی انتظامیہ نے برطانیہ سے غیر قانونی طور پر بے دخل کیے گئے 6 افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے 42 افراد کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا تا ہم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان میں سے 6 افراد کو وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اس سے قبل 3 دسمبر کو بھی یونان سے بے دخل کیے جانے 49 افراد میں سے 30 کو دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر واپس بھیج دیا گیا تھا.واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کسی غیر رجسٹرڈ ڈی پورٹی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy