ضلع جھنگ میں 3ہزار 606معذور افراد کو خدمت کارڈجاری کئے جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ

Published on December 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

index
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام دوست پالیسیاں مرتب کررہی ہے اور اس ضمن میں ضلع کے 3ہزار 606معذور افراد کو خدمت کارڈجاری کئے جا رہے ہیں جس کے تحت ہرماہ انہیں 12سوروپے کی گرانٹ ملے گی۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم،فوکل پرسن خدمت کارڈ اظہر عبا س عادل ،ای ڈی او سی ڈی خالد راجو،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفرعباس خان،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈی ای او ڈاکٹر طارق سعید،بنک آف پنجاب سے سینئر آفیسر کشف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب خدمت کارڈ سکیم کے تقسیم کے مراحل میں شفافیت کو برؤے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ2ارب روپے کی خطیر رقم سے پنجاب بھر کے دو لاکھ سے زائد معذور افراد کی فلاح کیلئے حکومت پنجاب کا پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں ہر قسم کے ذہنی و جسمانی معذوری والے مستحق مرد و خواتین خدمت کارڈ کے اہل ہونگے ۔ فوکل پرسن خدمت کارڈ اظہر عباس عادل نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں برائے حصول خدمت کارڈ کیلئے نئے اندراج معذور افراد کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں معذور افراد ڈی سی او آفس اور سوشل ویلفیئر آفس میں بھی اپنا اندراج کر وا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظا مات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتا یا کہ اس سکیم کے معذور افراد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم مراکز میں میڈیکل بورڈ کے بعد معذوری سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے جائینگے ۔رقم کی ترسیل معذور مستحق افراد کو سہ ماہی بنیاد پردی جائیگی۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر دی جانے والی مشینری کے لئے قرعہ اندازی 31 دسمبر کو کی جا ئے گی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر دی جانے والی مشینری کے لئے قرعہ اندازی 31 دسمبر کو کی جا ئے گی۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت یو سف حسن تتلہ کیمطابق اس پروگرا کے تحت پر یونین کونسل میں چھ ایکڑ رقبہ کے حامل ایک کاشت کار کو روٹا ویٹر ۔ربیع ڈرل ،چیزل ہل ،ڈسک ہیرو اور شوگر کین ریجر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے لئے ضلع بھر سے 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ 322 درخواستیں تحصیل جھنگ سے دی گئی ہیں ۔یوسف تتلہ کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی ضلعی دفتر زراعت میں ہو گی اور خوش نصیب کاشت کار 12 جنوری تک 50 فیصد رقم کی ادائیگی کر کے سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جو کاشت کار 12 جنوری تک بکنگ کروا لیں گے انہیں 27 جنوری کو مشینری فراہم کر دی جائے گی۔

مطالبات کے حق میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین کا قافلہ لاہور روانہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے پنجاب ٹیچرز یونین کا قافلہ لاہور روانہ ہو گیا ۔پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر محمد رمضان انقلابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت امتحانات ایک فراڈ ہیں جس کے ذریعے سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کل پریس کلب کے سامنے اس اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق پی ٹی سی اساتذہ کو گریڈ 14 ،ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ16 اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 17 میں ترقی دینے سے بھی پس و پیش کر رہی ہے ۔رمضان انقلابی کیمطابق پہلے مرحلے میں جھنگ سمیت پورے پنجاب میں ضلعی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا اور اب پنجاب بھر کے اساتذہ لاہور میں اپنے حق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ملک میں امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹی سرکل میں واقع میڈیا ہاؤ سز کا وزٹ کروایا گیا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹی سرکل میں واقع میڈیا ہاؤ سز کا وزٹ کروایا گیا جس میں سیکورٹی کے پیش نظرکچھ خامیاں سامنے آئی ہیں جن کو دو ر کرنے کیلئے میڈیا ہاؤسز کے متعلقہ سربراہان کو ان کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی جاتی ہے کہ میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس سے رابطہ رکھیں اورسیکورٹی کے حوالہ سے ان کے دفاتر پر جو خامیاں پائی جاتی ہیں ان کو فوری دور کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

قرآن پاک سرچشمہ رشدہدایت ہے اوراس کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینارنورہیں مولاناپیرسیدظہوراسماعیل شاہ بغدادی نے
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قرآن پاک سرچشمہ رشدہدایت ہے اوراس کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینارنورہیں،وہ والدین خوش قسمت ہوتے ہیں جواپنے بچوں کوقرآن پاک ناظرہ پڑھاتے ہیںیاحفظ کراتے ہیں۔ان خیالات کااظہارمولاناپیرسیدظہوراسماعیل شاہ بغدادی نے گزشتہ روز’’آمدمصطفیﷺکانفرنس سے‘‘جامع مسجدسیدنافاروق اعظمؓ خوشاب روڈموضع اوراشہرمیں خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرمولاناعبدالعلیم حقانی،طاہربلال چشتی،جاویدبرادران اوردیگرنے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہاکہامت مسلمہ موجودہ پریشانی حالی قرآن پاک کی تعلیمات کی دوری کی وجہ سے ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان امت مسلمہ کیلئے اللہ تبارک وتعالی کاخاص انعام ہے اوریہ عالم اسلام کاایک مضبوط قلعہ ہے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی لب کشائی برداشت نہیں کی جاسکتی۔استحکام پاکستان کیلئے پوری ملت اسلامیہ افواج پاکستان دنیاکی ناموربہادرفوج ہے جوسرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ داخلی استحکام کیلئے بھی اپناتاریخی کرداراداکررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes