جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب جھنگ کے انتخابات برائے 2016ء آج ہوں گے

Published on December 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

Jhang-150x150
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب جھنگ کے انتخابات برائے 2016ء آج 31دسمبر کو پریس کلب جھنگ میں ہوں گے ۔جس کے لیئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ سینئر ممبران حاجی منظور انور،رائے منظور احمد عابد اور فوجی آفتاب احمد خان پرمشتمل ہے ۔جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن علیحدہ علیحدہ لیکن ایک ہی دن ہوں گے جس کے لئے ہر ممبر کو دو دو بیلٹ پیپر جاری کئے جائیں گے ۔الیکشن میں دو پینل جرنلسٹس گروپ جس کو لیاقت انجم اور فرینڈز اینڈ فاؤنڈر گروپ جس کو لیاقت شام لیڈ کر رہے ہیں حصہ لیں گے۔یہ الیکشن صدر پریس کلب ،نائب صدر،سیکریٹری ،جوائنٹ سیکریٹری ،خزانچی۔اور صدر یونین ،نائب صدر ،سیکریٹری ۔جوائنٹ سیکریٹری ،خزانچی کے عہدوں کے انتخاب کے لئے عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ہدائت کی گئی ہے کہ تمام ووٹرز ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں خلاف ورزی کی صورت میں نا اہل بھی قرار دیا جاسکتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题