آرمی چیف نے9دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر ان کی سزائے موت کی توثیق کردی

Published on January 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

index
دہشتگرد پریڈ لائن مسجد ،انٹرسروسز انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز ملتان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں
سزائے موت پانے والے دہشت گرد وں نے 4دسمبر 2009کو نمازجمعہ کے دوران پریڈ لین کی مسجد میں گھس کر 37 افراد کو شہید کر دیا تھا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9دہشت گردوںکے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر کے ان کی سزائے موت کی توثیق کردی ،ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پریڈ لائن مسجد ،انٹرسروسز انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز ملتان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں نے 8 دسمبر 2009 کو ملتان میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا جس میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے،وہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت لاہورمیں شہریوں کے اغوا اورقتل میں بھی ملوث تھے۔دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کامیڈیا انچارج محمدغوری بھی شامل ہے جوپریڈ لین مسجد راولپنڈی پرحملے میں ملوث تھا ،جس نے 4 دسمبر 2009 کو نمازجمعہ کے دوران پریڈ لین کی مسجد میں گھس کر 37 افراد کو شہید کر دیا تھا،شہید ہونیوالوں میں میجر جنرل عمر بلال بھی شامل تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزاپانیوالوں میں کالعدم حرک الجہاداسلامی کااہم رکن عبدالقیوم بھی شامل ہیں۔عبدالقیوم آئی ایس آئی ہیڈکوار ٹر ملتان پر حملے میں ملوث تھا ۔سزاپانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا محمد عمران،القاعدہ کا اہم رکن احسان محبوب،کالعدم سپاہ صحابہ کے عبدالروف گجر،محمدہاشم،سلمان،شفقت فاروقی،ملک لیاقت،محمد فرحان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes