بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا

Published on January 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

5
میرپورخاص (یو این پی) پولیو وائرس تیزی سے بچوں پر حملہ کرتا ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر افراد کواپنا بھرپور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر چیرمین انسدادِ ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی میرپورخاص محمد زمان ناریجو نے 11سے 14جنوری تک ہونیوالی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکار کررہے ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گذشتہ پولیو مہم میں 101فیصد ٹارگیٹ حاصل کیا گیا اور 38ایفیوزل کینسر میں سے اب صرف 15کیسز رہ گئے ہیں محکمہ صحت کے ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 288782بچوں کو پولیو سے بچاؤں کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ ہے اس مقصد کیلئے ضلعے کی 41یونین کونسلوں میں157ایریا انچارجز ،752ٹوٹل ٹیمیں ،574موبائل ٹیمیں ،108فکسڈپوائنٹ ٹیمیں اور 70ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اکبر نظامانی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفیق میمن ،ضلعے بھر کے اسٹنٹ کمشنروں، ڈبلیو ایچ او کے پولیو پروگرام آفیسر سید مشتاق شاہ ،مولاناصادق سعیدی ،ایس اے خان،سول سرجن ڈاکٹر شفقت ڈاہری ،ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز عبدالحمید شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن پیر غلام محی الدین شاہ جیلانی ،بانھ بیلی این جی او کے محمد بخش کپری ،شہزاد صابری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاخر شاہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme