پاکستان میں ہر روز6 خواتین اغواء‘4کے ساتھ ریپ اور 3عورتیں خودکشی کر لیتی ہے : چوہدری سرور

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 952)      No Comments

پاکستان میں ہر روز6 خواتین کو اغواء‘4خواتین کے ساتھ ریپ ‘3خواتین خودکشی کر لیتی88F3BC1E-1E88-481D-8689-B4559AF2BEB9_cx35_cy19_cw39_mw1024_s_n_r1 ہے،
جبکہ 6خواتین کو قتل جاتا ہے‘16لاکھ لڑ کیوں کی کم عمری میں ہی شادیاں ہو ئیں ‘ایک سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنیادپر76خواتین کو زندہ جلا ہلاک کر نے کے واقعات سامنے آئے ہیں
پنجاب میں 2015میں خواتین کو اغوا کرنے کے1ہزار سے زائد اور زیادتی کے 150سے زائد واقعات ہوئے
لاہور (یوا ین پی) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے خواتین پر مظالم اور حکومتی ناکامیوں پر ’’حقائق نامہ ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر روز6 خواتین کو اغواء‘4خواتین کے ساتھ ریپ ‘3خواتین خودکشی کر لیتی ہے جبکہ 6خواتین کو قتل جاتا ہے‘16لاکھ لڑ کیوں کی کم عمری میں ہی شادیاں ہو ئیں ‘ایک سال کے دوران مختلف وجوہات کی بنیادپر76خواتین کو زندہ جلا ہلاک کر نے کے واقعات سامنے آئے ہیں ‘90خواتین پر تیزب پھنکنے کے واقعات ہوئے ہیں ‘پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران خواتین پر تشدد کے7600سے زائد واقعات ہوئے ہیں پنجاب میں عزت کے نام پر 320سے زائد خواتین قتل ہوئی ہیں ‘پنجاب میں 2015میں خواتین کو اغوا کرنے کے1ہزار سے زائد اور زیادتی کے 150سے زائد واقعات ہوئے ‘خواتین انصاف نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں ‘لاہور جیسے شہر میں معصوم بچیوں کے ساتھ پاکستان کے کسی بھی شہر سے زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے ہفتے کے جاری حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت خواتین کو انکے حقوق دلانے میں مکمل ناکام رہی ہے اور لاہور جیسے شہر میں اجتماعی زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں خواتین کی فلاح کیلئے کام کر نیوالی ایک تنظیم شرکت گاہ کے مطابق پاکستان میں 50 فیصد خواتین کی شادی 19 سال کی عمر تک ہو چکی ہوتی ہے‘13 فیصد لڑکیوں کی شادی 15 سال کی عمر تک ہو گئی ہوتی ہے‘9 فیصد لڑکیاں 15 سے 19 سال کی عمر میں ماں بن چکی ہوتی ہیں‘پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب بھر میں عزت کے نام پر قتل کے سب سے زیادہ 340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں خواتین پر گھر یلوتشدد کے3500سے زائد واقعات ہوئے ہیں جن میں 50فیصد بھی ملزمان گر فتار ہوئے اور نہ ہی انکو پو لیس عدالتوں کے ذریعے سزادلوانے میں کا میاب ہوئی ہے اور2015کے دوران ملک میں خواتین کے قتل کے800سے زائد واقعات میڈیا رپورٹس کے ذریعے سامنے آئے ہیں حکمرانوں کی خواتین کے حقوق کے تحفظ میں ناکامی کی وجہ سے خواتین پر تشدد اور دیگر مظالم کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے4بدترین ممالک میں ہو تا ہے ۔ حقائق نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بے روزگاری کی وجہ سے بھی سالانہ50سے زائد خواتین خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہے اور پنجاب حکومت خواتین کے مطابق اپنے قوانین پر عمل در آمد میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں خواتین کے ساتھ تشدد اورزیادتی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ہو رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes