دنیا عارضی ، مختصر اورآخرت کی کھیتی ہے ہم جو یہاں بوئیں گے وہی وہاں کاٹنا پڑے گا مخدوم احمد عالم انور

Published on January 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

ra
رحیم یار خان (یواین پی) سابق وفاقی وزیر و روحانی پیشوا سید مخدوم احمد عالم انور نے کہا ہے کہ دنیا عارضی ، مختصر اورآخرت کی کھیتی ہے ہم جو یہاں بوئیں گے وہی وہاں کاٹنا پڑے گا ۔ خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی عمل کار ساز نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہی جمن شاہ کے سید ابرار حسین شاہ ، سید فدا حسین شاہ اور سید سجاد حسین شاہ کی والدہ کی قل خوانی کے اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فانی ہے اور یہاں ہر آنے والے نے ایک روز واپس اپنے خالق کے پاس جا کر جواب دہ ہونا ہے یہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے جس کی تیاری اس قدر کرنی چاہیے جس قدر ہم نے وہاں رہنا ہے اس لئے کہ آج جو ہم دنیا میں اعمال کریں گے اسی کا بدلہ آخرت میں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ، حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں اور اپنا ہر عمل آخرت کو مد نظر رکھ کر سر انجام دیں تو اس سے مخلوق خدا بھی خوش رہے گی اور اللہ آخرت میں اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا ۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور کل خوانی کی گئی جس میں ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت ، سید عیدن شاہ آف (امریکہ) سید نادر علی شاہ آف (سندھ) ، سابق ایم این اے و وفاقی وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم ، نو منتخب یونین چیئرمینز بلاکی والا کے سید احمد شاہ ہمدانی ، ٹبی گل محمد کے فیض محمد شاہ ، مؤ مبارک کے مخدوم امتیاز حسین ، سونک کے جام بگو ۔ دڑی عظیم خان کے جام شمش کلر ، سید جاوید محسن نقوی ، محمد امین ، سردار جام فیاض احمد ، چئیر مین یونین کونسل کوٹسمابہ محمودالحسن شاہ ، میاں اسلم ، اکمل جعفری ، سید محمد علی شاہ آف واہی جمن شاہ ، سید لال حسین شاہ ، سید مٹھل شاہ ، سید احسان احمد شاہ اور سید جاوید شاہ سمیت سینکڑوں افراد نے شریک ہوئے ۔ آخر میں مرحومہ کی مغفرت ، بلندی درجات کے لئے مخدوم سید احمد عالم انور نے دعا کرائی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes