کور کمانڈرز کانفرنس : دہشت گرد تنظیموں کیخلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ

Published on January 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

333
راولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات اور پاکستان پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر سکیورٹی ایجنسیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرکانفرنس میں جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر سکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ کانفرنس کے شرکاءکو ملک کو درپیش چیلنجوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں اور افسروں کوخراج عقیدت پیش کیا اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں موجودہ جیواسٹریٹجک حالات اورپاکستان پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ملک کی مجموعی اندرونی اوربیرونی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی داخلی وخارجی سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes