جان سینا زخمی ہو کر کئی ماہ کیلئے رنگ سے باہر

Published on January 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 918)      No Comments

33
نیو یارک(یو این پی)ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا کندھے کی انجری کے باعث کئی ماہ کے لیے ریسلنگ رنگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے بتایا کہ اب رواں ماہ نئی دہلی میں شیڈول لائیو ایونٹس میں رومن رینز جان سینا کی جگہ لیں گے۔ جان سینا نے بھی ایک ٹوئیٹ پیغام میں اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کندھے کی انجری کے باعث برمنگھم جا رہے ہیں، زندگی میں ایسے دھچکے لگتے رہتے ہیں مگر کبھی ہار نہیں ماننی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ برمنگھم (الاباما، امریکا) میں انجری کی سرجری کے لیے جارہے ہیں۔ جان سینا کی غیر متوقع انجری اور کئی ماہ تک ریسلنگ سے دور رہنے کے امکانات سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسل مینیا کے منصوبے کو دھچکا لگا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای جان سینا اور انڈر ٹیکر کے درمیان ریسل مینیا 32 میں مقابلے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کو توقع ہے کہ جان سینا جلد واپس آسکیں گے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی واپسی چھ سے نو ماہ سے قبل مشکل لگتی ہے۔ خیال رہے کہ جان سینا 15 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہ چکے ہیں اور وہ موجودہ عہد کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes