جھنگ کی خبریں ڈسٹرکٹ رپورٹر سے

Published on January 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 549)      No Comments

imagesجھنگ کی خبریں ڈسٹرکٹ رپورٹر سے
جھنگ۔۔۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سید افتخارحسین نقوی کی تعزیتی دورہ پر شیخن آمد۔تفصیلات کے مطابق نمبر دار سید نصیر حسین ترمذی کی دعوت پر چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل سید افتخار حسین نقوی نے شیخن میں تعزیتی دورہ کیا جس میں انہوں نے سید ضمیر الحسن سے ان کی والدہ ،سید چراغ سے ان کی والدہ اور دیگرفوت شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل سید افتخارحسین نقوی نے مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات کے علاوہ دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔تعزیتی پروگرام کے بعد چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل سید افتخارحسین نقوی نے جامعہ امام العصر ؑ میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور جماعت کروائی۔

جھنگ۔۔۔ ٹی ایم اے جھنگ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ضلع کچہری کے اطراف اور یوسف شاہ رود پر لگے کھمبوں پر جھنگ پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹ جھنگ کے الیکشن 2016کے سلسلہ میں لگے فلیکس اتار کرغائب کر دئیے جبکہ متزکرہ علاقون کے بجلی کے کھمبوں پر مختلف نجی ادارون کے فلیکس بدستور آویزاں نظر آرہے ہیں۔صحافتی ،عوامی،سماجی حلقوں نے اس امر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی الیکشن بارے آویزان فلیکس اتارنے کی ٹی ایم اے کوآخر اتنی جلدی کیوں تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ ضلعی حکام اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔اور صحافتی الیکشن کے فلیکس اتارنے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

جھنگ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سالوں پہلے میرے والد کے مکان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر کے مجھے انصاف دلائیں۔تاکہ میں اور میرے زیر کفالت افراد کو سر چھپانے کی جگہ میسر آسکے ۔یہ مطالبہ سٹاف کالونی ضلع کونسل جھنگ کے مظہر عباس ولد احمد بخش نے اپنی تحریری میں کیا ہے۔مظہر عباس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میرے والد احمد بخش نے عرصہ تقریباً چالیس سال قبل رانا کالونی جھنگ صدر میں سات مرلہ کا مکان خریدا تھا۔جس پر مبینہ طور پر میرے والد کے بھائی اور ان کی اولاد نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔اور جب اس نے اپنے باپ کی جائیداد کا مطالبہ کیا ۔تو انہوں مختلف علاقہ سے اپنے جاننے والے لوگوں سے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دلانا شروع کر دیں۔اور یہ لوگ مجھے اور میرے بچوں کو مبینہ طور پر ہراساں ،پریشان کر رہے ہیں۔اور مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔لہذٰا مجھے اور زیر کفالت افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اور مطلقہ پٹواری سے فوری ریکارڈ طلب کر کے میرے والد کے مکان کو واگزار کروایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog