سعودی عرب اور ایران کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان قائدانہ کردار اداکرتے ہوئے ثالث بنے: عمران خان

Published on January 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

222
اسلام آباد(یواین پی)تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی شدت اختیار کرسکتی ہے جس کا نقصان امت مسلمہ کو ہوگا پاکستان قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ثالث بنے ، بھارت میں کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے سر گرم ہو گئے اور انہوں نے دونوں ملکوں کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی ۔ جسکے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرمس سے خطاب میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی سفارتخانہ نذزآتش کرنے کے واقعے میں ایران خود کو بے قصور سمجھتا ہے، جبکہ سعوی عرب کا موقف ہے کہ47 میں سے 44 سنی علما کو پھانسی دی گئی، کہتے ہیں کہ ایران سعودی عرب کشیدگی بڑھ گئی تو امت مسلمہ کا نقصان ہو گا، پاکستان کشیدگی ختم کرانے میں قائدانہ اور ثالث کردار ادا کرنا چائیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بعض عناصر پاک بھارت تعلقات کے مخالف ہیں وہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت دوستی اچھی بات ہے مگر دفتر خارجہ کو شامل رکھا جانا چاہیے، نواز شریف کے دوستوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی ہمیں کی کوئی ضرورت نہیں ۔عمران خان کہتے ہیں پاکستانی حکومت خارجہ پالیسی بنائے اور اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے،کیونکہ ہمارے ملک میں تو ڈٖالرز کے عوض تلور کے شکار کی خارجہ پالسی بنادی جاتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ مسلمان ممالک میں سازش کے تحت جنگیں شروع کرائی گئیں، پاکستان اہٹمی طاقت ہے ان جنگوں کو روکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes