پٹھان کوٹ واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے کروایا،رحمان ملک

Published on January 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

444
اسلام آباد(یوا ین پی) پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے ،پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ نہیں ہونے چاہیئں ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے  رحمان ملک کا کہنا تھاکہ وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی ایجنسیاں ہوتی ہیں اور بھارتی میڈیا واقعے کے 3منٹ بعدذمہ داروں کا تعین کر دیتا ہے اس لیے پٹھان کوٹ واقعے کو بنیاد بنا کر پاک بھارت مذاکرات کا عمل نہیں رکنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ  لشکر جھنگوی میں ’’را“کے ایجنٹ موجود ہیں اوربھارت ہمارے لوگوں کو پیسے دیکر اپنے ملک میں دہشت گردی کرواتا ہے۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ سجھوتہ ایکسپریس واقعے میں بھی بھارتی فوج کے افراد ملوث نکلے تھے جبکہ الیاس کاشمیری ”را“ جبکہ ڈیوڈ ہیڈلے ٹرپل ایجنٹ تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题