میئر کے الیکشن میں بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے ،فاروق ستار

Published on January 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

333
کراچی (یو این پی)ایم کیوایم رہنما فاروق ستارکہتے ہیں کہ میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب میں غیرضروری تاخیرکی جارہی ہے۔بلدیاتی نظام فعال کرنے کے بجائے غیرفعال کردیا گیا۔کراچی میں لال قلعہ گراونڈعزیزآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےایم کیوایم رہنما فاروق ستارکا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پرانتخابات فوری کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کا فوری اعلان کرے۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پرمسلسل ڈاکہ ڈالاجارہا ہے،ایڈمنسٹریٹراوروزیربلدیات کے ڈیڑھ ماہ میں کئے گئے اخراجات غیرقانونی ہیں۔فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے پارلیمینٹیرینز چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کریں گے جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes