پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہے، راجہ جہانزیب

Published on January 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

Jahanzeb
اسلام آباد(یواین پی )تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بلا تفریق تعمیر وترقی کے منصوبوں کو شروع کر کے خوشحالی لائے گی، حکومت صوبے کو آئینی حقوق ،کالجز، یونیورسٹیوں میں کوٹہ بڑھائے، ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے فیصلہ واپس لیا جائے، گندم جو کہ کوٹہ گلگت بلتستان کیلئے مختص ہے وہ دیا جائے کٹوتی کسی صورت قبول نہیں ہے، گلگت بلتستان کے عوام پاکستان بننے سے اب تک قربانیاں دیتے آرہے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہے صوبہ گلگت بلتستان اقتصادی راہداری منصوبے کا گیٹ وے ہے دیگر صوبوں کی طرح ہمارے بھی تحفظات دور کر کے منساب حق دیا جائے تاکہ گیٹ وے کی حیثیت کے ثمرات مل سکیں، کالجز یونیورسٹیوں میں محدود کوٹہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گندم کوٹہ میں کمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صوبہ میں مشرف دور میں حقیقیہ تعمیر وترقی کا عمل شروع ہوا جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، گلگت بلتستان کے اپنے وسائل نہیں وہ کیسے ٹیکس دیں جب اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے تو پھر ٹیکس دینے میں کوئی حرج نہیں نیشنل ایکشن پلان درست سمت جا رہ اہے پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کے ممبر اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ جہانزیب نے ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس جی بی کی اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت ہے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم وفاق کی مرضی کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، وفاق کے فیصلے یہاں کے عوام کی مرضی کے نہیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اکہ 68سال سے پاکستان کیلئے متنازعہ حیثیت سے بیٹھے ہیں کہ جو کشمیریوں کا فیصلہ ہو اور ووٹنگ ہو تو ہم پاکستان کے حق میں ووٹ دیں کر اپنی محبت کا حق ادا کریں، راجہ جہانزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کرے،68سال بعد اب ہمیں شناخت ملی لیکن ابھی ہم پاؤں پر کھڑے نہیں تو ہم ٹیکس کیسے دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ جنگیں لڑی ہیں دو نشان حیدر ہمارے پاس ہیں یہاں کے زیادہ تر لوگ فوج میں ملازم ہیں کارگل جنگ میں بھی گلگت بلتستان کے عوام نے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا، ہماری قربانیوں اور جدوجہد پر شک نہ کیا جائے ایک سوال کے جواب میں رکن اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک بھی پروفیشنل کالج نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھی گندم کی قیمت بڑھائی گئی تھی لانگ مارچ کے بعد پھر کم کی گئی، اب گندم میں سبسڈی تو مل رہی ہے لیکن اب نواز حکومت نے گندم کوٹہ میں کمی کر کے زیادتی کی ہے آبادی کے حساب سے کوٹہ میں اضافہ کے بجائے کمی کرنا بھی غلط اقدام ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پر امن صوبہ ہے یہاں کے عوام میں مکمل ہم آہنگی ہے کوئی فرقہ کسی کے خلاف نہیں سب امن محبت اور اتفاق سے نظام چلا رہے ہیں ماضی میں سازشیں کی گئیں مگر عوام اور سیاسی، مذہبی جماعتوں نے باہمی اتفاق اور اتحاد سے ناکام بنا دی، تین سالوں سے کوئی فساد نہیں ہوا، راجہ جہانزیب نے کہ اکہ فوج کو ہماری حب الوطنی اور قربانیوں کا احساس ہے اور فوج کا کردار یہاں کے عوام کے ساتھ واضح ہے پاک چین راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے مثالی ہے لیکن گلگت بلتستان مذکورہ منصوبے کا گیٹ وے ہے لیکن اسے مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے یہاں کے لوگوں کا دارومدار ملازمتوں پر ہے کوئی فیکٹری کارخانہ نہیں اور کوئی تجارتی سرگرمیاں نہیں لوگوں کی اکثریت آرمی میں جاتی ہے، سرکاری ملازمتوں میں بھی کوٹہ محدود ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھاشا دیامر ڈیم سے بجلی پیدا ہوگی تو ہمیں فائدہ ہوگا بھاشا ڈیم سے جو ان کم ہوگی اس سے تعمیر وترقی کا آغاز ہوگا۔ جب آمدن ہوگی فیکٹریاں لگیں گی تو یہاں کے عوام ٹیکس دیں گے، ماضی کی حکومتوں نے ہمیں نظر انداز کیا،گلگت بلتستان میں مشرف دور میں ترقی ہوئی ہے کارگل جنگ سے پہلے 60کروڑ تھا اس کے بعد فوج کی کوششوں سے6ارب ہوا اور اب صوبے کا ٹوٹل بجٹ8ارب ہے جس کی وجہ سے خوشحالی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان گلگت بلتستان کے چپے چپے سے واقف ہیں جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو گلگت بلتستان کا کوٹہ ڈبل اسمبلی ممبران کی تعداد میں اضافہ اور قربانیوں کے صلہ میں اسپیشل سلوک کرتے ہوئے تعمیر وترقی کا جال بچھایا جائیگا صوبہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme