وزیر اعظم کی غلام احمد بلور کی رہائشگاہ پر آمد ، اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 861)      No Comments

Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif offering Fateha for the deceased wife of senior ANP leader Haji Ghulam Ahmad Bilour at his residence in Peshawar on January 11, 2016.

پشاور(یو این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءحاجی غلام احمد بلور کی رہائش گاہ جاکر ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ تعزیت کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے بھی ملاقات، اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کرنے کی کوشش۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہلے اے این پی کے رہنماءحاجی غلام احمد بلور کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے غلام بلور کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی، گورنر سردار مہتاب احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نوازشریف گورنر ہاﺅس بھی گئے جہاں گورنر سردار مہتاب احمد خان اوروزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تفصیل کے ساتھ وزیراعظم کو اپنے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ راہداری منصوبے میں معاہدے کے برعکس کوئی ردو بدل نہ کیا جائے۔وزیراعظم کی یقین دہانیوں کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے تحفظات کس قدر دور ہوئے اس کا اندازہ پرویز خٹک کے آنے والے بیانات سے ہو سکے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes