کراچی‘صارفین کے لئے بجلی 58پیسے فی یونٹ مہنگی

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے430955-KElectriccopy-1452607285-414-640x480 فی یونٹ اضافہ کردیا ۔نیپرا نے کے الیکٹر ک کی درخواست پر اسلام آبادمیں سماعت کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ کے الیکٹرک کاموقف تھاکہ نومبرمیں بجلی پیداوار پرفیول لاگت زیادہ آئی ۔ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے استفسار کیاکہ کے الیکٹرک اپنے پلانٹس پوری صلاحیت سے کیوں نہیں چلاتی ، کے الیکٹرک کے نمائندے کاکہناتھا کہ انہیں ملنے والی گیس کا پریشر بہت کم ہوتا ہے ۔طارق سدوزئی نے کہاکہ فرنس آئل بہت سستا ہے اس سے پلانٹ کیوں نہیں چلائے جاتے۔لوڈ شیڈنگ کیو ں کی جاتی ہے تو کے الیکٹرک کا نمائندہ خاموش رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes