بھارتی دلہن موٹر سائیکل پر شادی ہال پہنچ گئی

Published on January 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 791)      No Comments

555
احمد آباد(یواین پی)بھارتی شہر احمد آباد میں موٹر سائیکل پر میرج ہال پہنچنے والی خاتون پروفیسر نکلی۔ گزشتہ روز اپنی شادی کے موقع پر عائشہ اوپادیہ ڈولی کے بجائے موٹڑ سائیکل پر میرج ہال پہنچی تھی۔بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک خاتون پروفیسر نے کیا انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ اپنی ہی شادی کے موقع پر روایتی ڈولی کے بجائے وہ موٹر سائیکل پر میرج ہال پہنچی۔ اس انوکھے طرز سے میرج ہال میں انٹری دینے والی 26 سالہ عائشہ اوپادیہ کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ہیں۔عائشہ کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی بائیک چلانا پسند تھا۔ والدین کو بتایا تھا کہ ڈولی کے بجائے بائیک پر ہی میرج ہال آؤں گی۔ عائشہ نے اپنی بائیک کو بلٹ کا نام دے رکھا ہے۔ ان کے شوہر کینیڈا میں بزنس کرتے ہیں تاہم مزے کی بات یہ ہیں کہ عائشہ کے شوہر کو بائیک چلانی نہیں آتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes