کڑے وقت میں خوفزدہ ہونے کی بجائے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on January 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 698)      No Comments

vehوہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ کڑے وقت میں خوفزدہ ہونے کی بجائے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دیناہے کہ قوم متحد اور تیار ہے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں بڑے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر ،اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد، جی اے آرمحمد مبشر الرحمن، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف،ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی چودھری نصراللہ وڑائچ، ایس ڈی پی او بوریوالا ذوالفقار سندرانہ ، ایس ڈی پی او میلسی چودھری شبیر وڑائچ ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ 31جنوری تک تمام ادارے سکیورٹی چیک لسٹ کے مطابق اپنے انتظامات مکمل کر لیں اس کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف محکمانہ کارروائی جبکہ پرائیویٹ اداروں کے خلاف مقامی طور پر سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اساتذہ نہ تو خود خوفزدہ ہوں نہ ہی بچوں کو خوف کا شکار ہونے دیں قوموں کو کڑے وقت سے گزرنا پڑتا ہے ہمیں ہمت ، صبر اور حوصلہ سے کام لیتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظت خوداختیاری کے لیے تیار کرنا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے تعلیمی اداروں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اساتذہ اپنے مسلکی عقائد کا پرچار کرنے کی بجائے صرف اور صرف تدریسی کام پر توجہ رکھیں اگر کسی استاد کے بارے میں فرقہ ورانہ عقائد کے پرچار کی رپورٹ ملی تو سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ میرے لیے اساتذہ قابل احترام ہیں اس لیے سکیورٹی اقدامات پورے نہ ہونے کے باوجود مقدمات درج نہیں کئے گئے لیکن اس بات کو زیادہ دیر تک نظر انداز کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے اچھے معیار کے لگائے جائیں جن میں چہرے شناخت کرنے میں آسانی رہے اے پلس اور اے کیٹیگری میں شامل تعلیمی اداروں میں واک تھرو گیٹ لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ اے او ر اے پلس کیٹیگری کے حامل اداروں میں پولیس جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں جو اداروں کے اپنے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر حفاظتی فرائض انجام دیں گے اجلاس سے ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان الارمنگ سم کو ایکٹو رکھیں اور سی سی ٹی وی کیمرے اور سائرن کو یو پی ایس کے ساتھ منسلک رکھیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes