ن لیگ نے 90کی دہائی کی سیاست دہرائی توبڑی غلطی ہوگی، بلاول بھٹوزرداری

Published on January 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments

666
جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی نے جیتے مگر ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا،چیئرمین پیپلزپارٹی
کراچی (یوا ین پی ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے 90کی دہائی کی سیاست دہرائی تو ان کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی لیکن اس کے باوجود ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔ میڈیارپورٹ کے مطابقبلاول بھٹو ذرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کو فون کیا اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مخدوم احمد محمود نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی ارکان کی جانب سے کونسلروں اور پارٹی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی شکایت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی لیکن اس کے باوجود ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا اور وہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور ذیادتی کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا تو پھر پارٹی کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو (ن)لیگ کے مینڈیٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا، اگر (ن)لیگ نے 1990 والی سیاست کو دہرایا تو یہ ان کی سب بڑی غلطی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes