کراچی میں چینی کی قیمتیں کم،فائدہ عوام تک منتقل نہ ہوسکا

Published on February 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

444
کراچی(یواین پی)گزشتہ تین دنوں میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو تین روپے کم ہوگئی ہے۔ لیکن عوام کو سستی چینی کا فائدہ نہ مل سکا ۔سٹا مافیا سرگرم ہوا تو چینی میں سرمایہ کاری کرڈالی،جس سے چینی کی دام ہول سیل سطح پر بڑھ کر ساٹھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔بینکوں سے لین دین پر ٹیکس لگا تو سرمایہ کاروں نے کیش بینکوں میں رکھنے کے بجائے چینی اور چاول کی خریداری شروع کردی ،جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔شوگر ملز نے سپلائی بہتر کی تو چند روز میں ہول سیل میں چینی تین روپے سستی ہوگئی ۔ہول سیل میں تو چینی سستی ہوگئی لیکن ریٹیل مارکیٹ میں چینی تاحال باسٹھ روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔سپلائی بہتر ،نرخ کم لیکن عملی اقدامات نہ ہونے پر منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme