پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کو شکست

Published on February 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 776)      No Comments

news-1456587156-6994_largeمیر پور … ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ کی شاندار 68رنز کی شراکت داری کی بدولت پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18ویں 83 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے صرف سرفراز احمد 25 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے جبکہ باقی 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہی نہ ہو سکے۔ بھارت نے مقررہ ہدف 16ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان کے پورا کر لیا جبکہ یووراج سنگھ14اور دھونی 7رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر کے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔سریش رائنا ایک رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 68رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی ۔ویرات کوہلی 49رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند آﺅٹ ہوئے ۔پانڈیا بھی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور محمد سمیع کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3اور محمد سمیع نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

ا س سے قبل بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توپاکستان کی اننگز کا آسان انتہائی مایوس کن رہا اور پروفیسر محمد حفیظ میچ کی چوتھی گیند پر صرف 4رنز سکور کر کے کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔پی ایس ایل کے سینچری میکر شرجیل خان بھارت کے خلاف ناکام ہو گئے اور صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔32 رنز کے مجموعی سکور پر خرم منظور غلط رن لینے کی کوشش میں10 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے ۔پاکستان کے چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو صرف 4 رنز بنا سکے۔پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عمر اکمل صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے  جبکہ وہاب ریاض نے 4 رنز بنائے ۔ محمد سمیع نے 8 جبکہ محمد عامر نے 1 رن بنایا ۔بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 3،جڈیجہ نے 2 جبکہ اشیش نہرا ،بمرا اور یوراج سنگھ نے  ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes