مجھے اور میر ے معصوم بچوں کو ان کے والد کی وراثتی جائیداد ہ سے محروم کے کی کوشش کی جارہی ہے فرحت کوثر طاہرہ

Published on March 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

Shaf
جھنگ(یواین پی)مسماتہ فرحت کوثر طاہرہ بیوہ مبشررحمن نے میڈیا کو بتایا۔کہ میرے خاوند کے بھائی ناصر عباس اور ساجد حسین وغیرہ میرئے خاوند کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد سے مجھے اور میر ے معصوم بچوں کو ان کے والد کی وراثتی جائیداد ہ سے محروم کرکے خود ہڑپ کرنے کی کوشش میں مصروف۔ان کے ساتھ علی آباد کا عملہ بھی ساز باز ہوکر مجھے اور میرے یتیم بچوں کو پریشان کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسماتہ فرحت کوثر طاہرہ بیوہ مبشررحمن نے میڈیا کو بتایامیرے سسر عاشق حسین کی جائیدار جوکہ میرے خاوند مبشر رحمن کے نام انتقال وراثت ہوچکی ہے جبکہ میرے بچے ابھی نابالغ ہیں ۔اور میرے سسر نے میرے نکاح نامہ پر خود یہ جائیدار درج کروائی تھی ۔لیکن میرے خاوندکے بھائی اب میری جائیدارسے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔جوکہ جائیدار اب میرے پاس ہے آئے روز چوکی علی آباد کی پولیس مجھے اور میرے بچوں کو اس جائیدار سے نکالنے کے لئے پریشان کررہے ہیں 28/29کی درمیانی لیٹ رات کو علی آباد کی پولیس میرے گھر آئی اور کہا کہ آپ کے خلاف قبضہ کا مقدمہ درج ہے اور ہمارے ساتھ چوکی علی آباد چلو لیکن میرا شوروغل سن کر فورا اہل علاقہ والے گھروں سے باہر آگئے علاقے کی عوام نے منت سماجت کرکے پولیس کو واپس بھیج دیا ۔ میرے خاوند کے بھائی ناصر عباس اور ساجد حسین وغیرہ نے پولیس کو بھاری رشوت دی ہوئی ہے اور مجھے قتل کی بھی دھمکیاں دیں رہے ہیں ۔ میں وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ودیگراعلی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ حوا کی بیٹی کب تک آگ کی کھیل میں کھیلتی رہیں گی مجھے انصاف فراہم کیا جائے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرلونگی اس کی ذمہ دار میرے دیور ناصر ،ساجداور جھنگ پولیس ہوگی جبکہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس درخواست آئی ہوئی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes