الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، عمران خان

Published on March 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

222
پشاور (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اس پر 234 کیسز ہیں جب میں بھارت گیا تو اس میں الطاف کو بھی دعوت دی گئی ۔ الطاف حسین نے اس پروگرام میں کہا کہ برصغیر پر سب سے بڑا ظلم یہ تھا کہ اس کو تقسیم کیا گیا ۔ بھارت کے ایک رپورٹر نے مجھ سے کہا کہ ’’را‘‘ نے ہمیں کہا کہ یہ پوسٹر لگوا دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ مصطفی کمال کو الطاف حسین کی جانشین کے طور پر جانا جاتا تھا اس نے کراچی میں ترقیاتی کام کیا انہیں سب پتہ ہے حکومت فوری کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے پولیٹیکل پارٹی دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان میں حکمران اپنی کرسی بچانے کیلئے مصلحتوں سے کام لے رہے ہیں ۔ جب میں سکاٹ لینڈ گیا تو مجھے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کہے تو ہم آسکتے ہیں ۔ میں 2007 حکومت سے کہتا رہا کہ لیکن چونکہ دونوں حکومت کے ساتھ تھے اسلئے ایکشن نہ ہوسکا۔ ہندوستان میں پاکستانی لیڈروں کے پوسٹرز لگائے جائے ہیں اور تقریب کے میزبان نے کہا کہ پوسٹرز لگوائیں ۔ ن لیگ نااہل حکومت سے یہ نااہل نہیں خود کرپٹ ہیں میٹرو بس کیس کھولے تو پتہ چلے گا ۔ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تحقیقات کریں کہ 44 ار ب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پیچھے ان کے ہاتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی تشہری مہم پر قومی دولت کے کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں ۔ اور اپنی کرسیاں بچانے کیلئے مصلحتوں کا شکار ہیں ۔ اورنج ٹرین منصوبے پر دو سو کروڑ روپے کا قرضہ لیا جا ر ہاہے ۔ عمران خان نے کہاکہ میگا پروجیکٹس دگنی قیمتوں پر بنائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے نیب کو دھمکی دی ہے نیب کو چاہیے کہ وہ میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کرے عمران خان نے ایم کیو ایم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا قائد دہشت گرد ہے اور جب میں بھارت گیاتھا تو مجھے بتایاگیا کہ ایم کیو ایم کے پوسٹرز ’’را‘‘ نے لگوائے تھے ۔ عمران خان نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے میڈیاکو بتایا کہ یہ تو پہلے الطاف کے جانشین تھے اب وہی الزامات لگا رہے ہیں عمران خان نے کہاکہ حکومت مصلحتوں کا شکار ہے اور ایم کیو ایم کے معاملے پر جوڈیشنل کمیشن بناکے تحقیقات ہونی چاہیے مگر ایم کیو ایم کے قائد پر لگنے والے الزامات پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سفارشی افراد کو لگا کر کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے مصطفی کمال کے الزامات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے میں پہلا پاکستانی تھا جس نے ایم کیو ایم کے قائدکو دہشت گرد قرار دیا غلام ہمیشہ غلام رہتا ہے اور اچھا انسان نہیں بن سکتا ہے جبکہ بھیک مانگنے والے کسی سے آنکھ نہیں ملا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ کے معاون مشتاق غنی ، صوبائی وزراء بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ ہندوستان گیا تو بتایا گیا کہ را نے قائد ایم کیو ایم کے پوسٹر لگوائے کہا جا رہا تھا کہ مصطفی کمال الطاف حسین کے جانشین ہیں ۔حکمران اپنی کرسی بچانے کے لئے مصلحتوں کا شکار ہیں وہ قومی دولت سے اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں میگا پراجیکٹس دگنی قیمتوں پر بن رہے ہیں نیب تحقیقات کرے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف برادران خود کو بادشاہ اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے قومی احتساب بیورو کو شہباز شریف کی کرپشن کی تحقیقات کرنی چاہیے میٹرو بس میں گھپلوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں سفارشی افراد کو لگا کر کرکٹ تباہ کر دیا گیا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ نوجوان طبقہ پاکستان کا مستقبل ہے نوجوانوں کو درسست سمت میں لگا یا تو پاکستان ترقی کریگا چمپئین وہی ہوتا ہے گرنے کے بعد خودکو اٹھاتا ہے ہار سے ڈرنے والے کو جیتنا نہیں آتا ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور اس ملک کا مستقبل ہیں انہیں درست سمت میں لگایا جائے تو ملک بن جائیگا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ کبھی بھی ضمیر کا سودا نہ کریں ہمیشہ سچ او ر حق کے لئے کھڑے ہو ں کبھی ہار نہ مانیں اور غلامی قبول نہ کریں کیونکہ غلام ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے ۔ چیمپین وہی ہوتا ہے گرنے کے بعد اٹھتا ہے جبکہ ہار سے ڈرنے والے کبھی بھی چمپین نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک نے اپنے اندر خود داری پیدا کی سنگار پور کی آبادی پشاور سے بھی کم ہو گئی ہے لیکن اس کی ایکسپورٹ 512 ارب ڈالر ہے جبکہ آج پاکستان کی برآمد 20 ارب ڈالر ہے بہت جلد لوگ پاکستان میں نوکریاں تلاش کرنے کے لئے آئینگے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题