سانحہ شبقدر میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا یا جا ئے،بیگم نسیم ولی

Published on March 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

index
اسلام آباد(یواین پی)اے این پی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے شبقدرکچہری میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو لقمہ اجل بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ شب قدر کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دران کو نشان عبرت بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اس پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی دشمن سے ہضم نہیں ہو رہی ،لیکن دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔پاکستانی قوم و پاک فوج نے دہشت گردی کی جاری جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کی جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ فیصلوں سے دہشت گردی کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题