خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے، تحقیق

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

imagesنیند انسانی صحت اور دماغی چستی کا لازمی جز ہے جس کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے اس لیےعام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ روزانہ زیادہ نیند کی ضرورت  ہوتی ہے جس کی جہ یہ ہے کہ خواتین کا دماغ دن بھر مختلف اور زیادہ سخت کام کرتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران اوسط عمر کی 210 مرد و خواتین کا جائزہ لیا جس کے بعد نتائج بتاتے ہوئے تحقیق کے بانی اور سلیپ ریسرچ سینٹر لاف بروف یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نیند کا سب سے اہم کام دماغ کو دوبارہ سے درست ہونے اور اپنی توانائی کو پھر سے حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نیند کے دوران دماغ میں سوچ میموری کا باعث بننے والا حصہ ’ کورٹیکس ‘ انسانی حس سے ہٹ کر ریکوری موڈ میں چلا جاتا ہے اور توانائی حاصل کر کے دماغ کو پھر کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

پروفیسرزنے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دن بھر کے کام کاج کے لیے دماغ کو اپنے پیچیدہ اور سخت کام انجام دینے کے لیے نیند انتہائی لازمی ہے جب کہ کوئی انسان جتنا دن بھر میں دماغ کا استعمال کرتا ہے اسے دماغ کی صلاحیتوں کی ریکوری کے لیے اتنی ہی زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ خواتین دن بھر میں کئی ٹاسک ایک ساتھ انجام دیتی ہیں اس لیے وہ اپنے ذہن کا حقیقی حصہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ استعمال کرتی ہیں اس لیے انہیں کم ازکم 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہے تاہم کچھ خواتین کو اس سے بھی زیادہ نیند کی چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مرد زیادہ پیچیدہ کام کرتے ہیں جس میں انہیں فیصلہ سازی اور سوچنے کے زیادہ کام کرنے پڑتے ہیں تو انہیں بھی نسبتاً نیند کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین میں نیند کی کم ان کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے جس میں نفسیاتی بے ترتیبی کا دباؤ اور خوف کا زیادہ محسوس کرنے جیسے اثرات شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes