حکومت کاشتکاروں کیلئے تمام تر وسائل برؤے کار لاتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے یوسف حسن

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

indexجھنگ(یواین پی /مدثراسماعیل بھٹی )حکومت کاشتکاروں کیلئے تمام تر وسائل برؤے کار لاتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے جس سے ہمارے کسان بھائی اپنی آمد ن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ خوشحال بھی ہوسکتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارضلعی زراعت آفیسر یوسف حسن تتلہ نے حکومت کی طرف سے ’’ منصوبہ برائے فروخت دالیں‘‘ کے حوالہ سے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر زراعت آفیسر (توسیع) محمد طلحہ شیخ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عابد حسین شاہ کے علاوہ کاشتکاروں /کسانوں اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ نے کہا کہ دالیں غذائیت کے حصول کا اہم ذریعہ ہے کیونکہ دالو ں میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کی پیدوار میں اضافہ کیلئے حکومت نے 148ملین روپے سے زائد کی لاگت سے’’ منصوبہ برائے فروخت دالیں‘‘ شروع کیا ہے اس ضمن میں محکمہ زراعت بہاریہ مونگ کے بیج33فیصد سبسڈی پر فراہم کر رہا ہے۔تقریب میں ڈی ڈی او زراعت عابد حسین شاہ نے کہاکہ حکومت کے اس منصوبہ کے تحت دالوں کی پیداوار بڑھانے سے نہ صرف مقامی ضروریات پوری ہونگی بلکہ درآمد پر خرچ ہونے ولے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ ڈی او زراعت (توسیع) محمد طلحہ شیخ نے خطاب کے دوران بتایا کہ مونگ میں تقریباً20سے 24فیصد پروٹین ہوتی ہے جو انسانی حصے کا اہم جز و ہے۔ مونگ کی ٖفصل زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہے ۔ مونگ کو نہری اور بارانی علاقوں میں یکساں طورپر کاشت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ آبپاشی علاقوں میں نایاب مونگ2006،نایاب مونگ2011اور راہزری مونگ 2006جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال M-6کاشت کی جائے۔ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ بوقت کاشت استعمال کریں اور اس دوران جڑی بوٹیوں اور کیٹروں کے کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے مشورے سے مناسب زہر کا سپرے کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题