اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت کے لئے 9۔اسکیمیں متعارف کردی

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

3....
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف اسکیمیں متعارف کردی ہیں ٗ داخلہ فیس کی ادائیگی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہئیے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں کے بارے میں منعقد ہ انفارمیشن سیمینار سے اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔طلبہ کے نام اپنے پیغام میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ بحیثیت ایک میگا یونیورسٹی ٗ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ٗ غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے’ سٹوڈنٹس سپورٹ نظام’ کے دائرہ کار کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالی معاونت اور مختلف سکالرشپس کے ذریعہ زیادہ سے ریادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لایا جاسکے۔
داخلوں سے متعلق انفارمیشن سیمینار کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے شعبہ داخلہ ٗ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقائی دفاتر کے تعاون سے کیاتھا۔ اوپن ڈے /انفارمیشن سیمینار میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے ٹیوٹرز اور مقامی کالجز کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈین فیکلٹی آف سائنسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید ٗ رجسٹرار ٗ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی ٗ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ عارف سلیم عارف ٗ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ سید ضیاء الحسنین اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز رانا طارق جاوید نے انفارمیشن سیمنار کے شرکاء کو سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں۔ مالی معاونت اور سکالر شپس کے پیکج میں مالی معاونت اسکیم ٗارٹ ٹو لرن اسکیم ٗ میرٹ سکالرشپ اسکیم ٗ آؤٹ ریچ سکالرشپ اسکیم ٗ فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ اسکیم ٗ سکالر شپ فار کمیونٹیز ٗ سکارشپ فارویمن ٗ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ٗ ایلومینائی /سپانسرڈ سکالرشپ اسکیمیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ٗ تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں داخل طلبہ اور اطالبات ٗ جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج کے مطابق پچھتر (75%)فیصد یا زائد نمبر حاصل کرچکے ہوں ٗ وہ اس سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ فی طالبعلم سکالرشپ کی شرح اور مستفید طلبہ اور طالبات کی تعداد کا تعین ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کے پاس دستیاب فنڈز کی مجموعی صورتحال کے پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ٗ ان کی سہولت کے لیے ٗ آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے۔ فیس کی دوسری قسط پینتالیس (45)دن بعد ادا کی جاسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog